Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر معاملات طے ہوگئے، پی پی اہم کمیٹیوں کی سربراہی کریگی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل بدھ سے شروع ہو گا
شائع 25 جون 2024 10:53pm

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا عمل بدھ سے شروع ہو گا۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، صحت، آبی وسائل، مواصلات ، بحری امور، خارجہ کے سربراہان کا انتخاب کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کے انتخاب کا سرکولر جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر معاملات طے پا گئے، پیپلز پارٹی اہم قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجہ، خزانہ اور مواصلات کی کمیٹیوں کی سربراہی پیپلز پارٹی کو ملنے کا امکان ہے، جب کہ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی سربراہی سنی اتحاد کونسل کو ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

عادل راجہ، صابر شاکر سمیت 6 یوٹیوبرز اور صحافیوں کی جائیدادیں ضبط اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

پختونخوا میں کسی بھی آپریشن کے لیے بانی پی ٹی آئی کے پاس جانا ہوگا، علی محمد خان

federal government

National Assembly

Pakistan People's Party (PPP)

Sunni Ittehad Council