Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے آفیشلز کا اعلان، احسن رضا کو اہم ذمہ داری مل گئی

پہلا سیمی فائنل 26 اور دوسرا 27 جون کو کھیلا جائے گا
شائع 25 جون 2024 10:23pm
فوٹو ۔۔۔ آئی سی سی / فیس بک
فوٹو ۔۔۔ آئی سی سی / فیس بک

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

پہلے سیمی فائنل میں افغانستان اور جنوبی افریقہ ٹرینڈاڈ ٹوباگو میں 26 جون کو مدمقابل ہوں گے۔ جس میں رچی رچرڈسن میچ ریفری کی خدمات انجام دیں گے جبکہ رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر ہوں گے اور احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

بنگلہ دیش کو ہرا کر افغانستان پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا باہر

دوسرا سیمی فائنل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان 27 جون کو کھیلا جائے گا۔ جس میں جیف کرو میچ ریفری کی خدمات انجام دیں گے جب کہ کرس گیفانی اور روڈنی فیلڈ امپائر ہوں گے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: بڑے ہدف کے سامنے کینگروز بے بس، بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ اور بھارت کے میچ میں جوئل ولسن ٹی وی امپائر اور پال ریفل چوتھے امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

ICC T20 World Cup

Afghanistan cricket team

bangladesh vs afghanistan