Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پہلی شادی جس میں آنے والے مہمانوں کو لفافے میں لاکھوں روپے بانٹے گئے

صارف کا کہنا تھا کہ سرخ لفافے میں رقم مہمانوں کو دینا سب سے بڑا سرپرائز تھا۔
شائع 25 جون 2024 10:09pm
تصویر اسکرین شاٹ: بائے ڈانا وینگ انسٹاگرام اکاؤنٹ
تصویر اسکرین شاٹ: بائے ڈانا وینگ انسٹاگرام اکاؤنٹ

شادی کی تقریب میں مہمان دولہا دلہن کو بطور سلامی لفافے میں پیسے ڈال کر دیتے ہیں، مگر اب ایک ایسی شادی سامنے آئی ہے، جس میں دولہا دلہن نے سلامی لینے سے انکار کے ساتھ اپنے عمل سے سب کو حیران کر دیا۔

شادی کی تقریب چین میں منعقد ہوئی جسے (Crazy Rich Asians) کا نام دیا جا رہا ہے جس کی عالیشان تقریب نے سب کی آنکھیں کھول کر رکھ دیں۔

مذکورہ شادی کی ویڈیو ڈانا وینگ نامی ایک چینی صارف کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی۔ شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمانوں کو شاندار فائیو اسٹار ہوٹل کی سہولیات، رہنے کے لیے مفت کمرے اور کھانا بھی فراہم کیا گیا۔

یہاں سہولیات کی فہرست ختم نہیں ہوئی بلکہ شادی میں آئے مہمانوں کے ہوٹل سے شادی ہال جانے تک کے لیے بینٹلیز اور رولز رائیسز جیسی لگژری گاڑیوں کا بھی انتظام کیا گیا۔

صارف نے ویڈیو میں بتایا کہ جب مہمان شادی میں آئے تو انہوں نے اپنی ٹیبل پر سرخ لفافے رکھے دیکھے جس کے اندر 800 ڈالر (2 لاکھ 22 ہزار سے زائد رقم) تھے۔

صارف کا کہنا تھا کہ سرخ لفافے میں رقم مہمانوں کو دینا سب سے بڑا سرپرائز تھا۔ صارف نے بتایا کہ شادی میں اس بات کی بھی اجازت تھی کہ جو ایک سے زائد لفافے لینا چاہے تو وہ لے سکتا ہے۔

Video Viral

expensive wedding