Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
29 Rabi Al-Akhar 1446  

آپ اب مشہور ہالی ووڈ، بالی ووڈ اسٹارز اور یوٹیوبرز سے بات کرسکیں گے

مشہور شخصیات سے گوگل اب آپ کی لائیو بات کروائے گا
شائع 25 جون 2024 09:32pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کا آج ہر طرف چرچہ ہے۔ اے آئی کے آنے کے بعد ٹیکنالوجی کی دنیا میں حیرت انگیز تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں جس کا پہلے تصور بھی نہیں جا سکتا ہوگا۔

بعدازاں اے آئی نے چیٹ بوٹ متعارف کرایا جو باقاعدہ طور پر مشہور شخصیات کی تصاویر بنا کر پیش کر دیتا ہے .

میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا کے پاس ایسے چیٹ بوٹس بھی ہیں جو مشہور شخصیات پر مبنی ہیں، جیسے ٹام بریڈی، پیرس ہلٹن، اسنوپ ڈاگ کی طرز پر ڈیزائن کئے گئے ہیں۔

دی انفارمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل AI ایسے چیٹ بوٹس بنانے پر کام کر رہا ہے جو مشہور شخصیات اور یوٹیوب پر اثر انداز ہونے والوں پر مبنی ہوگا۔

یعنی صارفین اب اے آئی کے بنائے گئے مشہور شخصیات پر مبنی چیٹ بوٹس سے بات کرسکیں گے۔

اس حوالے سے کمپنی مشہور شخصیات کے ساتھ بات چیت بھی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چیٹ بوٹ صارفین کو مشہور شخصیت کی خصلتوں اور شکلوں کی تفصیل دے کر ذاتی نوعیت کے چیٹ بوٹس بنانے کی بھی اجازت دے گا جیسا کہ Character.ai کرتا ہے۔

Artificial Intelligence (AI)

AI Chatbot

famous personalties