Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں موجود سوناکشی سنہا کی ’پھپھو‘ شادی میں شرکت نہ کرنے پر افسردہ

بھتیجی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
اپ ڈیٹ 26 جون 2024 08:25am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا مسلمان اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ شادی کی تقریب سے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

وہیں سوناکشی سنہا کی شادی پر پاکستان میں موجود ان کی پھپھو کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی بھتیجی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جذباتی والد نے بیٹی کو رخصت کر دیا

پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی بیٹی اور سیاستدان اعجاز الحق کی بہن ’زین ضیاء‘ نے اس حوالے سے بتایا کہ بھارت اداکار شتروگھن سنہا نے انہیں بہن بنایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے میں سوناکشی سنہا کی پھپھو ہوں۔

زین ضیا کا کہنا تھا کہ انہیں سوناکشی کی شادی کا کارڈ موصول ہوا تھا مگر حالات بہتر نہ ہونے کے باعث شادی میں شرکت نہیں کرسکی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا اپنی بھتیجی کی شادی میں جانے کی اور اسے حقیقی دلہن بنے دیکھنے کی بہت خواہش تھی۔

زین ضیاء نے کہا کہ میری سوناکشی سنہا کی شادی میں شرکت تو نہیں ہوسکی لیکن میری نیک تمنائیں اور دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوناکشی کے شوہر ظہیر اقبال مسلمان ہیں تو میری دلی خواہش ہے کہ وہ بھی مسلمان ہوجائیں۔

واضح رہے کہ شتروگن خاندان کے ضیا الحق سے قریبی تعلقات رہے ہیں۔

Wedding

Sonakshi Sinha

General Zia Ul Haq

zaheer iqbal

Shatrughan sinha