Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ناظم امتحانات میٹرک بورڈ خالد احسان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

تحقیقاتی کمیٹی نے خالد احسان کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، ذرائع
شائع 25 جون 2024 07:47pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ناظم امتحانات میٹرک بورڈ کراچی خالد احسان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 2023 کے امتحانات میں افسران پر نتائج میں تبدیلیوں اور بدانتظامی کے الزامات تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی نے خالد احسان کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پر وزارت بورڈ اینڈ جامعات نے خالد احسان کو عہدے سے ہٹاکر معطل کردیا۔ کمیٹی کی سفارش پر سابق ناظم امتحانات عمران بٹ کو بھی معطل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

میٹرک بورڈ آفس کیخلاف انکوائری سفارشات منظور

اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس استثنیٰ برقرار، کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں، محمد اورنگزیب

karachi

matric exams

Board of Secondery Education, Karachi