Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

چین کی بڑی کامیابی: چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے لاکر تاریخ رقم کردی

چاند سے نمونے لانے والی چین کی خلائی لینڈنگ کو چینی میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا
شائع 25 جون 2024 07:32pm
تصویر بشکریہ: اسکرین گریب/ چینی سینٹرل ٹیلیوژن
تصویر بشکریہ: اسکرین گریب/ چینی سینٹرل ٹیلیوژن

چین کی جانب سے چاند کے دور دراز علاقے سے خلائی نمونے لانے پر اہم کامیابی حاصل کرلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین چاند کے دور دراز علاقے سے نمونے اکٹھا کر کے زمین پر لانے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی خلائی مشن ’چینگ ای 6 مشن کا ری انٹری کیپسول‘ اندرونی منگولیا کے خطے Siziwang Banner میں قیمتی سامان کے ساتھ لینڈ ہوا۔

چاند سے نمونے لانے والی چین کی اس خلائی لینڈنگ کو چینی میڈیا چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا جسے چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذکورہ چینی خلائی مشن چینگ ای 6 کے ذریعے زمین پر واپس لائے گئے نمونوں سے چاند اور زمین کی ابتدائی تاریخ جاننے میں مدد ملے گی۔

چینگ ای 6 مشن کے سے ہٹ کر بھی چین کی جانب سے رواں دہائی کے دوران کئی مشنز چاند پر بھیجے جائیں گے۔

یاد رہے چینگ ای مشن 3 مئی کو چاند پر روانہ ہوا تھا اور 2 جون کو چاند کے اس مقام پر اترا تھا جو زمین سے کبھی نظر نہیں آتی۔

china

Moon Mission

Chang’e 6 spacecraft