Aaj News

منگل, جولائ 02, 2024  
25 Dhul-Hijjah 1445  

زخموں سے چور پریانکا چوپڑا کی تصاویر نے مداحوں کو پریشان کر دیا

اداکارہ نے زخموں سے بھری تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کردیں
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 07:50pm
تصویر پریانکا چوپڑا انسٹاگرام اکاؤنٹ
تصویر پریانکا چوپڑا انسٹاگرام اکاؤنٹ

بالی وڈ اور ہالی وڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بار پھر اپنی زخمی حالت میں ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کر کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

اداکارہ کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں انہیں شدید زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی زخموں سے چور تصاویر ویڈیوز دراصل فلم کے سیٹ سے لی گئیں ہیں جہاں وہ اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی زخمی حالت میں تصاویر کئی دنوں سے شئیر کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران ہو رہے ہیں۔ پہلے تو انہیں یہ لگا کہ اداکارہ کسی حادثے کا شکار ہوگئیں، مگر حقیقت معلوم ہونے پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

فرینک ای فلاورز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی بلف‘ 19ویں صدی کی کہانی ہے جس میں پریانکا ایک ڈاکو کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

Priyanka Chopra

shooting

Wounds

film set