Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسانی اسمگلنگ میں پاکستان اور بھارت کی ایک جیسی درجہ بندی ، رپورٹ جاری

امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی
شائع 25 جون 2024 06:35pm

پاکستان اور بھارت انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے کم از کم معیارات پر پورا نہیں اترتیں، امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت لسٹ میں درجہ دوم میں شامل رہیں گے، دونوں ممالک کی حکومتیں ان معیارات پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے گزشتہ رپورٹ کے مقابلے مجموعی طور پر زیادہ کوشش کا مظاہرہ کیا، ان کوششوں میں پراسیکیوشن کو بڑھانا اور انسانی اسمگلروں کو سزا دینا شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں چار اعشاریہ پانچ ملین کارکن جبری مشقت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انسانی اسمگلرز اینٹوں کے بھٹوں، زراعت، کوئلہ اور قالین کی صنعتوں میں جبری مشقت پر مجبور کرتے ہیں۔