آسٹریلیا ورلڈ کپ سے باہر: ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنیشنل کیریئر ختم ہوگیا
آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر کا پندرہ سالہ انٹرنیشنل کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔
ڈیوڈ وارنر انٹرنینشل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف ٹاکرا ڈیوڈ وارنر کا آخری انٹرنیشنل میچ ثابت ہوا۔
ڈیوڈ وارنر نے 110 ٹی ٹوئنٹی، 161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
انھوں نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں 3,277 رنز بنائے ، وہ ٹی 20 کرکٹ میں آسٹریلیا کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ جبکہ ایک روزہ میچز میں انھوں نے 6932 رنز بنائے۔
وارنر نے جنوری میں 44.60 کی اوسط سے 70.19 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 8786 رنز بنانے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑا۔ ڈیوڈ وارنر نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
Comments are closed on this story.