کیا افغان کھلاڑی کی ’چیٹنگ‘ انہیں سیمی فائنل تک لے گئی؟
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جہاں افغانستان کی ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی، وہیں اُسی میچ سے جڑے ایک واقعے نے افغانستان کی جیت کو مشکوک بنا دیا ہے۔
افغان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 8 رنز سے شکست دی تو وہیں ان کی جیت کو لے کر سوشل میڈیا پر کئی سوال کیے جا رہے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ سیمی فائنلز میں بارش ہوئی تو کون سی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی؟
بنگلادیش کی بیٹنگ کے دوران افغان کھلاڑی گلبدین نائب جو اچانک انجری کے باعث گر گئے اور میچ روک دیا گیا، اُن پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے میچ میں تاخیر کی جس کے باعچ افغانستان کو جیت کا موقع ملا۔
معاملہ یہ ہوا تھا کہ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 116 بنائے جس کے تعاقب میں بنگلادیش کی اننگز کے دوران گیارویں اوور میں بنگلادیش کی 80 رنز پر چھٹی اور ساتویں وکٹ گری تھی۔
پھر اگلے اوور میں جب بنگال ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ سے صرف 2 رنز پیچھے تھی اس دوران افغان ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے میدان میں موجود افغان ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ آہستہ کھیلنے کا اشارہ کیا تاکہ بارش کی صورت میں بنگلادیش ڈی ایل ایس میتھڈ کے پار اسکور سے پیچھے رہے۔
افغان کوچ کے اشارے کے بعد 12 ویں اوور کے دوران سلپ فیلڈ میں موجود افغان فیلڈر گلبدین نائب ٹانگ میں شدید تکلیف کا اشارہ کرتے ہوئے اچانک زمین پر لیٹ گئے۔ بعد ازاں کھلاڑیوں کی جانب سے اسپورٹنگ اسٹاف سے مدد طلب کی گئی اور انہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔ بعد ازاں میچ بھی روک دیا گیا۔
تھوڑی دیر کے بعد بارش شروع ہوگئی اور پچ کو ڈھانپ دیا گیا۔ مختصر بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو ڈی ایل ایس رول کے تحت گیم سے ایک اوور کم کرنے کے بعد بنگلادیش کو 114 رنز کا ٹارگٹ ملا۔ وہیں انجری کے باعث فیلڈ پر گر جانے والے گلبدین نائب بھی تندرست ہر کر فیلڈ پر آئے اور تو اور اپنا اوور بھی کرایا۔ پھر آخر کار افغان ٹیم نے بنگلادیش کو 8 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
سوشل میڈیا پر گلبدین نائب کی انجری کو ان کی اداکاری قرار دیا جا رہا ہے۔ شائقین کرکٹ کا یہی کہنا ہے کہ افغان ٹیم چیٹنگ سے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔
خیال رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل راؤنڈ کے لیے گروپ 1 سے بھارت اور افغانستان جبکہ گروپ 2 سے انگلینڈ اور جنوبی افریقا نے کوالیفائی کیا ہے۔
Comments are closed on this story.