Aaj News

جمعہ, جولائ 05, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

بنوں : خواجہ سرا پر تشدد، ساتھیوں کا آر پی او دفتر کے باہر احتجاج

ملزمان نے متاثرہ خواجہ سرا کے بال منڈوا دیئے موبائل فون سامان بھی چھین لیا، مبینہ زیادتی کا نشانہ بھی بنایا
شائع 25 جون 2024 05:34pm

بنوں میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعے کے بعد ساتھی خواجہ سراؤں نے آر پی او دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

احتجاج کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند کردی گئی، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

دوسری جانب احتجاج کے بعد خواجہ سراء کو تشدد کا نشانہ بنانے پر خواجہ سراؤں کینے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس بھی کی۔

متاثرہ خواجہ سرا نیشہ نے الزام عائد کیا کہ پروگرام سے واپسی پر علاقہ ممش خیل میں دو ملزمان نے مجھے پکڑ زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ ملزمان نے متاثرہ خواجہ سرا کے بال منڈوا دیئے موبائل فون سامان بھی چھین لیا تھا۔

متاثرہ خواجہ سرا کا کہنا ہے کہ میری زندگی برباد کر دی گئی اب میں اپنے دوستوں اور عزیزوں کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، خواجہ سراؤں کے ساتھ ظلم نا انصافی بند کی جائے۔

انھوں نے کہا کہ جب تک ملزمان کو سزا ملنے تک ہم چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔

protest

Transgenders