Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بجٹ منظور نہ ہو تو حکومت ختم ہوجاتی ہے، بیرسٹر گوہر

سال 2019 میں 250 اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ بحث میں حصہ لیا، اس بار 60 نے حصہ لیا، بیرسٹر گوہر
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 09:43pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ کسی بھی اثاثے کو فروخت کرنے کے فیصلے کی مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) سے توثیق کرنا ہوگی۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی اسمبلی سے بجٹ پاس کروانا اہم ذمہ داری ہے، اگر بجٹ منظور نہ ہو تو حکومت ختم ہوجاتی ہے۔

عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سال 2019 میں 250 اراکین قومی اسمبلی نے بجٹ بحث میں حصہ لیا، اس بار 60 نے حصہ لیا ہے۔

اسٹیشنری آئٹمز پر ٹیکس استثنیٰ برقرار، کوشش ہوگی اگلے آئی ایم ایف پروگرام کو آخری بنائیں، محمد اورنگزیب

چئیرمین پی ٹی آئی نے حکومت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کم سے کم معاشی گروتھ ان کی ہے، اس وقت سب سے زیادہ لوگ ان کے دور میں ملک چھوڑ رہے ہیں، اس وقت سب سے زیادہ مہنگائی ان کے دور میں ہے۔

عام آدمی کیلئے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائے گی، وزیراعظم

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پی آئی اے اور بعض ڈسکوز کو پرائیویٹ کرنا چاہتے ہیں۔

National Assembly

Barrister Gohar Ali Khan

Budget 2024 25