Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شبیر جان کی بیٹی کا نکاح: تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

جوڑی کے لیے شوبز شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا
شائع 25 جون 2024 05:05pm
تصویر بشکریہ : شوبز انسٹاگرام
تصویر بشکریہ : شوبز انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شبیر جان کی بیٹی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اداکار کی بیٹی یشمیرا جان جو ابھرتی ہوئی اداکارہ بھی ہیں، ان کے نکاح کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

یشمیرا جان کے نکاح کی تقریب میں شوبز کی معروف شخصیات اور اداکاروں نے بھی خصوصی شرکت کی جن کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی

شبیر جان کی بیٹی یشمیرا جان کی شادی کی شاندار تقریب میں اداکار ہمایوں سعید، بشریٰ انصاری، فیصل قریشی، ربینہ اشرف، بہروز سبزواری اور ان کی اہلیہ اور شائستہ لودھی سمیت شہزور سبزواری اور ان کی اہلیہ صدف کنول نے بھی شرکت کی۔

شادی کی ویڈیو میں یشمیرا اور ان کے دولہا کو روایتی عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے ساتھ ہی ان کے والدین نے بھی عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔

یشمیرا جان رامش بن عامر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی ہیں جو پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں۔ جوڑی کے لیے جہاں شوبز شخصیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ اور ان کے شوہر کو شادی کی ڈھیر مبارکباد پیش کیں۔

Wedding

shabbir jan

nikah photos and video

yashmeera jan