Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر میں 2 کھرب روپے کے اخراجات کیلئے 264 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ پیش

وزیرخزانہ عبدالماجد خان بجٹ پیش کر رہے ہیں
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 06:10pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

آزاد کشمیراسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا جارہا ہے، وزیرخزانہ عبدالماجد خان بجٹ پیش کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ آزاد کشمیر نے بتایا کہ بجٹ کا حجم 264 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھا گیا ہے، جبکہ اخراجات کا تخمینہ 2 کھرب 20 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 42 ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے 190 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ترقیاتی بجٹ میں 30 ارب وفاقی حکومت اور 12 ارب اپنے وسائل سے حاصل کیے جائیں گے۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت ترقیاتی بجٹ میں47 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق تعلیم کا بجٹ 2 ارب سے بڑھا کر 4 ارب روپے مختص کیا گیا ہے جبکہ صحت کے لیے 1.8 ارب سے بڑھا کر 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں لوکل گورنمنٹ کا بجٹ 2 ارب 80 کروڑ سے بڑھا کر 3 ارب 70 کروڑ کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کا بجٹ 10 کروڑ سے بڑھا کر 15 کروڑ رکھا گیا ہے۔

azad kashmir

Budget 2024 25