Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان طالبان کی اپنی کرکٹ ٹیم کو ویڈیو کال

وزیر خارجہ امیر متقی کی جانب سے ویڈیو کال میں راشد خان سے بات چیت کی گئی
شائع 25 جون 2024 04:01pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ ویڈیو اسکرین شاٹ
تصویر بذریعہ: ایکس/ ویڈیو اسکرین شاٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 52 ویں میچ میں جہان افغانستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، تاہم اس فتح کے ساتھ ہی افغانستان کی ٹیم بھی وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان اور افغان طالبان کے درمیان ویڈیو کال پر رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی جانب سے راشد خان کو ویڈیو کال میں راشد خان کو مبارکباد دی گئی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں افغانستان کی جانب سے بہترین کارکردگی میں طالبان حکومت بھی خوش دکھائی دے رہی ہے۔

دوسری جانب ویڈیو کال میں پہلے تو دونوں شخصیات کی جانب سے ایک دوسرے کو سلام کہا گیا اور پھر مبارکباد بھی دی گئی، جبکہ وزیر خارجہ کی جانب سے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی پر راشد خان سمیت ٹیم کی تعریف بھی کی۔

بنگلہ دیش کو ہرا کر افغانستان پہلی بار ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، آسٹریلیا باہر

یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کے خلاف رہنے والے افغان طالبان اب اپنے ہی کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل معروف افغان کھلاڑی راشد خان 4 سال بعد وطن 19 مئی 2024 کو واپس لوٹ آئے ہیں، راشد خان گزشتہ 4 سال تک افغانستان سے باہر تھے۔

جبکہ کابل ایئر پورٹ پر کھلاڑی کا پرتپاک استقبال کیا گیا ہے، جہاں کرکٹ بورڈ کے ممبران بھی موجود تھے۔

afghan taliban

rashid khan

bangladesh vs afghanistan

video call