کورین طیارہ حادثے سے بچ گیا، پریشرائزیشن سسٹم میں خرابی سے 15 مسافر ہسپتال منتقل
قریب ترین ایئر پورٹ پر لینڈنگ، طیارے کے متعدد مسافروں کے کان کے پردوں کو نقصان پہنچا
تائیوان جانے والی کورین ائیر لائن میں دوران پرواز پریشرائزیشن سسٹم میں خرابی کے نتیجے میں 13 مسافروں کی حالت غیر ہوگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر محو پرواز تھا کہ اچانک پریشرائزیشن کے نظام میں خرابی پیدا ہوگئی اور طیارہ محض 10 منٹ میں 9 ہزار فٹ کی بلندی پر آگیا۔
تکنیکی خرابی کے باعث طیارے کو انچیون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔ 125 میں سے 15 مسافروں کو کان کے پردے شدید درد اور کئی مسافروں کو ہائپر وینٹیلیشن کے باعث ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.