Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ فضا علی نے اپنی شادی سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی

ویڈیو میں اداکارہ اپنی شادی سے متعلق اظہار خیال کرتی دکھائی دی ہیں
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 05:41pm
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب/ حافظ احمد پوڈ کاسٹ
تصویر بذریعہ: یوٹیوب/ ویڈیو اسکرین گریب/ حافظ احمد پوڈ کاسٹ

معروف اداکاراؤں اور شخصیات سوشل میڈیا پر کچھ ایسا اظہار خیال ضرور کر جاتی ہیں جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ فضا علی اپنی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر پھٹ پڑی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ و میزبان فضا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں اداکارہ سوشل میڈیا سے متعلق اظہار خیال کر رہی تھیں۔

جبکہ اداکارہ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر تصویر اپلوڈ کی تھی، جس میں اداکارہ نے لکھا کہ میری شادی کی لسٹ، پریشان لوگوں کی لسٹ۔

فضا علی نے سابق شوہر کی وجہ سے ڈراموں کو خیر باد کیوں کہا

ساتھ ہی ویڈیو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپ سے ایک خاص خبر پر بات کرنا چاہ رہی تھی کہ آپ سب کو میری شادی کی بہت فکر ہے، آپ لوگ مجھے بیاہنے کے لیے بیٹھے ہیں، ہو سکتا ہے کہ آپ میں سے بہت سارے لوگوں نے میرا جہیز تیار کر لیا ہو۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

ویڈیو میں فضا علی کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنی بہنوں کی فکر کریں اور ان کی شادی کیجیے، جو گھر میں بیٹھی ہیں، میں نے جب شادی کرنی ہوگی تو میںں بتا دوں گی۔

معروف پاکستانی اداکارہ فضا علی کا اپنی شادی سے متعلق مزید بتانا تھا کہ جب مجھے شادی کرنی ہوگی تو میں اس کا اعلان کروں گی، چند چھوٹے چھوٹے یوٹیوبرز سستی شہرت کے لیے میری شادی کرواتے رہتے ہیں، کچھ بڑے چینلز بھی میرا نام استعمال کرتے ہیں اور میری شادی کروا دیتے ہیں۔ کبھی میری مہندی، کبھی میری شادی اور کبھی میرا نکاح ہو جاتا ہے۔

عامر لیاقت کا فضا علی کے ساتھ تیسری شادی کی خواہش کا اظہار

جبکہ اداکارہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ان خبروں اور افواہوں سے تکلیف پہنچتی ہے، میری دل آزاری ہوتی ہے۔ .

جبکہ درخواست کرتے ہوئے فضا کا کہنا تھا کہ براہ کرم اس طرح کے کام چھوڑ دیں، میری شادی کی جعلی تصاویر میں مجھے ٹیگ کرنا بند کریں۔

Instagram

Wedding

Pakistani Actress

rumors

fiza ali