گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد لوگوں کے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی بھی ملنا مشکل ہوگیا
حیدرآباد میں کئی روز سے پڑنے والی شدید گرمی میں برف بھی نایاب ہوگئی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ کے باعث آئس فیکٹریوں میں برف کم تیار ہورہی ہے.
گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد لوگوں کے لیے پینے کا ٹھنڈا پانی بھی ملنا مشکل ہوگیا لوڈشیڈنگ کو جواز بنا کر چھ سو روپے میں ملنے والے برف کے بلاک کی قیمت ایک ہزار روپے سے زائد کردی گئی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گھروں کے فریجوں میں نہ تو برف جم رہی ہے اور نہ ہی پانی ٹھنڈا ہورہا ہے جس کے باعث لوگ برف کی دکانوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے باعث انھیں مطلوبہ مقدار اور مناسب قیمت میں برف نہیں مل پارہی.
گرمی حبس اور لو میں ویسے ہی لوگوں کا جینا دوبھر ہے ایسے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ان کی زندگی مزید مشکل کردی ہے کیمرہ مین عدنان زئی کے ساتھ محمد وسیم خان آج نیوز حیدرآباد
Comments are closed on this story.