Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوران پرواز طیارے کی کینوپی اڑ گئی، خاتون پائلٹ کے ساتھ کیا ہوا؟

خاتون پائلٹ کی جانب سے یہ ویڈیو شئیر کی گئی ہے
اپ ڈیٹ 25 جون 2024 06:22pm
تصویر بذریعہ: وئڈئو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: وئڈئو اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر ان دنوں نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی خاتون پائلٹ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا ہے، کیونکہ دوران پرواز فضا میں ہی طیارے کی کینوپی اڑ گئی۔

نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والی خاتون نارائن ملکومجان کی جانب سے گزشتہ ہفتے ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی تھی، جس میں وہ اس پُر خطر لمحات کو گزار کر آئی ہیں۔

نارائن ایکسٹرا کو اس ویڈیو میں چھوٹا طیارہ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اچانک شیشہ کھلنے سے وہ خود بھی پریشان ہوگئی تھیں، تاہم صورتحال کو بڑے ہی سمجھداری کے ساتھ سنبھال لیا۔

حفاظتی شیشہ ہٹنے کے باعث خاتون پائلٹ کو شدید مشکلات کا سامنا بھی تھا، تاہم ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نارائن نے معاملے کو سنبھال لیا۔

خاتون پائلٹ مشکل حالات کے باوجود جہاز کو لینڈ کرانے میں کامیاب ہو گئیں۔

خاتون پائلٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک پریشان کن تجربہ تھا، جس میں مجھے شدید سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا، کانوں میں شدید آواز آ رہی تھی۔ خاتون پائلٹ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں دکھائی دینے میں شدید مشکلات کا سامنا بھی تھا۔

ہوائی جہاز کی کھڑکی کے نچلے حصے میں سوراخ کیوں ہوتا ہے

وہ بتاتی ہیں کہ اس تجربے کے اثر سے انہیں نکلنے میں 28 گھنٹے لگے تھے۔

Netherlands

dutch female pilot

canopy