Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنرل باجوہ کے عزیز صابر مٹھو سمیت 3 کاروباری شخصیات کیخلاف تحقیقات شروع

ینوں کاروباری شخصیات کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں
شائع 24 جون 2024 11:47pm

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کے عزیز اور معورف کاورباری شخصیت صابر حمید مٹھو، چودھری اشرف اور حامد مشتاق کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تینوں کاروباری شخصیات کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

گزشتہ سال اکتوبر میں بھی صابر مٹھو کو ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیا گیا تھا۔

اکتوبر 2023 میں ایف آئی اے نے صابر مٹھو کے 14 ملکی اور 5 غیرملکی بینک اکاونٹس کا انکشاف کیا تھا اور ان کے بینک اکاونٹس میں 5.34 بلین روپے کی ٹرانزیکشنز کا بھی جواب مانگا تھا۔

لیکن وہ انکوائری شروع ہونے سے پہلے ہی بند کردی گئی تھی اور انہیں کلئیرنس سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا۔

اب اینٹی کرپشن نے تینوں شخصیات کو 26 جون کو طلب کیا ہے جبکہ ایف آئی اے نے چودھری اشرف اور صابر مٹھو کو 27 جون کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے نے حامد مشتاق کو 28 جون کو طلب کیا ہے۔

اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے نے تینوں کو اپنے ساتھ ذرائع آمدنی اور اثاثوں کی رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

FIA

sabir mithu