Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پب جی گیم نے ایک اور پاکستانی نوجوان کی جان لے لی

متوفی نوجوان میٹرک کا طالب علم تھا
شائع 24 جون 2024 10:32pm
پب جی گیم، علامتی تصویر / اے ایف پی
پب جی گیم، علامتی تصویر / اے ایف پی

خیبرپختون خوا میں ہری پور میں پب جی گیم نے نوجوان کی جان لے لی۔

تحصیل غازی کے علاقے امر خانہ کے رہائشی نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق متوفی منیم الرحمان میٹرک کا طالب علم تھا اور پانچ سال سے گیم کھیل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

پب جی گیم کا جنون، نوجوانوں نے دوست کو قتل کر دیا

گھر والوں کا کہنا ہے کہ منیم الرحمان مسلسل گیم کھیلنے کی وجہ سے ذہنی توازن بھی کھو بیٹھا تھا اور گھر والوں کی طرف سے موبائل لینے کی وجہ سے اس نے درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

پب جی گیم کھیلتے ہوئے معمولی جھگڑا، کمسن دوست نے دوست کو قتل کر دیا

افسوسناک واقعے کے بعد لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال غازی منتقل کر دی گئی۔

آپ تنہا نہیں، مدد دستیاب ہے

ذہنی دباؤ اور پریشانی آج کی تیز رفتار زندگی میں بہت عام ہے۔ مشکلات سے نمٹنے کیلئے ہر انسان کو سہارے، اچھے مشورے اور رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ براہ کرم آپ ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

  • اگر آپ اداس محسوس کر رہے ہیں۔ آپ تنگ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے تناؤ محسوس کر رہے ہیں۔

  • کسی بھی بیماری کی وجہ سے پریشانی محسوس کر رہے ہیں یا حال میں آپ کوئی ذہنی بیماری کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • آپ کے ڈاکٹر نے آپ کو کونسلنگ لینے کا مشورہ دیا ہے، آپ محسوس کر رہے ہیں کہ آپ کیفیت کو کوئی نہیں سمجھ رہا ہے۔

آپ درج ذیل ہیلپ لائنز سے رابطہ کرسکتے ہیں اور ان سے بات کرسکتے ہیں۔

  • مائنڈ آرگنائزیشن: 35761999 042

  • امنگ: 4288665 0317

  • ٹاک ٹومی ڈاٹ پی کے: 4065139 0333

  • بات کرو: 5743344 0335

  • تسکین: 5267936 0332

  • روح: 3337664 0333

  • روزن: 22444 0800

  • اوپن کونسلنگ 35761999 042

یہاں یہ بات اہم ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ اگر آپ کا کوئی جاننے والا فرد خودکشی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا کسی بھی طرح کی علامات ظاہر کرتا ہے، تو براہ کرم درج ذیل ہدایات پرلازمی عمل کریں۔

  • اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں کہ انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

  • ایسی چیزوں کو اِن کے پاس سے ہٹا دیں جس سے وہ خود کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

  • ایسے فرد کو طبی یا ذہنی صحت کے ماہر سے مدد لینے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کریں۔

PUBG game

ONLINE GAMES

ONLINE SCAMS