Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’ڈسلڈورف کا ویمپائر‘، جس کا سر سائنسدان محفوظ کرنے میں کامیاب ہوگئے

ویمپائر کا لقب پانے والے اس شخص کا سر اس وقت کہاں ہے؟
شائع 24 جون 2024 10:28pm
تاریخ کا مشہور سیریل کلر پیٹر کرٹن
تاریخ کا مشہور سیریل کلر پیٹر کرٹن

پیٹر کرٹن وہ شخص ہے جو تاریخ کے سب سے بدنام سیریل کلرز میں سے ایک ہے، اور اسے ”ڈسلڈورف کا ویمپائر“ بھی کہا جاتا ہے۔

پیٹر کرٹن کا تعلق جرمی کے شہر ڈسلڈورف سے تھا، اس کی پرورش عملی طور ہوئی ہی سیریل کلر کے طور پر تھی، وہ ایک انتہائی متشدد باپ کے ساتھ پلا بڑھا، اور نو سال کی عمر میں اس نے مبینہ طور پر اپنے پہلے شکار کے طور پر اپنے دو دوستوں کو دریا میں ڈبو کر قتل کیا۔

وقت کے ساتھ ساتھ اس کا پرتشدد رویہ جانوروں تک پھیل گیا، جہاں اسے پہلی بار احساس ہوا کہ اسے خون پسند ہے۔

جب وہ سولہ سال کا تھا تو گھر سے بھاگ گیا اور چھوٹے موٹے جرائم کی وجہ سے جیل میں وقت گزارنا شروع کر دیا۔

جیل میں بتائے گئے وقت اور خاص طور پر قید تنہائی نے اس کے افسوسناک رجحانات اور معاشرے سے نفرت کو مضبوط کیا۔

حیرت انگیز طور پر مقبول ”خون“ سے بنی چاکلیٹ بارز

جیل سے باہر آنے کے بعد اس نے شادی کر لی اور چند سال تک معمول کی زندگی گزاری۔ یہ معمول کی زندگی قلیل مدتی تھی۔

تقریباً چالیس سال کی عمر میں، وہ ڈسلڈورف میں آباد ہو گیا اور پھر اس نے اب تک اپنی سب سے بڑی قتل و غارت گری شروع کی۔

پولیس کو احساس ہوا کہ وہ اپنے شکار کا خون پی رہا تھا، اس طرح اس کا لقب ”ڈسلڈورف کا ویمپائر“ رکھا گیا۔

 پیٹر کرٹن کا ڈسپلے میں رکھا گیا سر
پیٹر کرٹن کا ڈسپلے میں رکھا گیا سر

اپنے تمام خوفناک جرائم کے دوران، کرٹن نے اب بھی اپنی بیوی سے وابستگی برقرار رکھی۔ اس نے محسوس کیا کہ وہ اپنے جرائم کے لیے جلد ہی پکڑا جائے گا، اور اس امید کے ساتھ اس کے سامنے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کر لیا کہ اگر وہ اسے پکڑوا دیتی ہے، تو اسے اتنی انعامی رقم مل جائے گی کہ اس کی ساری زندگی آرام سے گزر جائے گی۔

مئی 1930 میں، بیوی نے کرٹن کو حکام کے حوالے کر دیا، جیسا کہ کرٹن نے اسے کرنے کو کہا تھا، اس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا، مجرم قرار دیا گیا اور نو بار عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ اسے 1931 میں گیلوٹین کے سر قلم کرکے مار دیا گیا۔

پُراسرار چیزوں اور آسیبی واقعات سے بھرا تہہ خانہ

موت کی سزا سنائے جانے کے بعد بھی اس کے پرتشدد رجحانات رکے نہیں تھے، جیسا کہ مبینہ طور پر اس کے آخری الفاظ تھے کہ ’مجھے بتاؤ، میرا سر کٹ جانے کے بعد، کیا میں اب بھی کم از کم ایک لمحے کے لیے، اپنی گردن سے نکلتے اپنے ہی خون کے بہنے کی آواز سن سکوں گا؟ یہ تمام لذتوں کو ختم کرنے کی خوشی ہوگی‘۔

 پیٹر کرٹن کا ڈسپلے میں رکھا گیا سر
پیٹر کرٹن کا ڈسپلے میں رکھا گیا سر

کرٹن کی موت کے بعد سائنسدانوں نے اس کے کٹے ہوئے سر کو محفوظ کرلیا اور اس پر تحقیق شروع کردی، سائنس دان کرٹن کا مطالعہ کرنا چاہتے تھے کہ آیا وہ جسمانی طور پر اس کے دماغ کی ساخت کے بارے میں کوئی غیر معمولی چیز تلاش کر سکتے ہیں یا نہیں، کیونکہ اس وقت تک اس کے جیسا کوئی سیریل کلر نہیں تھا۔

لیکن انہیں کچھ بھی غیرمعمولی نہ مل سکا۔

پیٹر کرٹن کا یہ سر امریکا کے شہر وسکانسن کے ایک قصبے وسکانسن ڈیلز میں ایک پرائیویٹ کلکٹر کے پاس ڈسپلے میں موجود ہے۔

Peter Kürten

Vampire of Düsseldorf

Head of Peter Kürten