Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

برطانوی بادشاہ چارلس کی بہن زخمی، اسپتال میں داخل

بکنگھم پیلس میں مصروفیات ملتوی کیئے جانے کا امکان
شائع 24 جون 2024 10:20pm

برطانوی بادشاہ چارلس کی بہن زخمی شہزادی این اپنے آبائی دیہی گھر کومب پارک میں حادثے کا شکار ہو گئیں ۔ جس کے نتیجے میں وہ زخموں ہو گئیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بکنگھم پیلس نے بتایا کہ شاہ چارلس سوئم کی بہن شہزادی این برسٹل کے ساؤتھ میڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور احتیاطی اقدام کے طور پر زیرِ مشاہدہ ہیں۔

اسپتال کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی این کو معمولی زخم آئے ہیں اور توقع ہے کہ وہ مکمل اور تیزی سے صحت یاب ہو جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ کو پوری طرح بہین کی صحت کے حوالے سے باخبر رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 73 سالہ شہزادی جنوب مغربی انگلینڈ کے اسپتال میں ہی رہیں گی جب تک ان کی طبی ٹیم کوئی اور مشورہ نہ دے۔

لیکن بکنگھم پیلس نے کہا کہ اگلے ہفتے کے لیے ان کی مصروفیات ملتوی کر دی جائیں گی جس میں جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کے لیے منگل کی سرکاری ضیافت بھی شامل ہے۔ اس ضیافت میں ان کی موجودگی طے شدہ تھی۔

England

Buckingham Palace