Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سری نگر میں نہتا نوجوان پاکستان مخالف نعرہ نہ لگانے پر شہید

بارہ مولہ میں قابض افواج کا سرچ آپریشن، مقامی کالج کے 2 طالب علموں بھی شہید ہو گئے
شائع 24 جون 2024 09:54pm

سری نگر میں نہتے کشمیری کا جراتمند اقدام ، کشمیری نوجوان نے بھارتی فوج کو اوقات دکھا دی۔

کشمیری نوجوان نے بھارتی فوج کیجانب سے بدترین تشدد پر بھی پاکستان کے خلاف نعرہ نہ لگایا۔ بھارتی فوج نے بہادر نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، بارہ مولہ میں قابض افواج کا سرچ آپریشن، دو نہتے طالب علموں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ، نوجوان نہتے تھے اور مقامی کالج کے طالب علم تھے۔

قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کی میتیں پولیس کے حوالے کردیں اور تاحال والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 سے تجاوز کرگئی ہے۔

india

occupied Kashmir

OCCPIED KASHMIR