Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر میاں بیوی کے درمیان علیحدگی؟

'شادی یا محبت کیلئے کسی شخص کا انتخاب کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں'
شائع 24 جون 2024 08:05pm

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جوڑی سیدہ فاطمہ جعفری اور ان کے شوہر شبر عباس کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

اشعار پڑھتے ہوئے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ٹک ٹاکر سیدہ فاطمہ جعفری نے ٹک ٹاکر شبر عباس کے ساتھ شادی کرکے نئی زندگی کی شروعات کی، بعدازاں اس جوڑے نے یوٹیوب پر ولاگنگ اور منی ولاگ شروع کیا، جس میں دونوں اپنی روزمرہ زندگی کی روٹین دکھاتے تھے۔

جوڑے کے گھر رواں سال مارچ کی 29 تاریخ کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

لیکن اب فاطمہ اور شبر کی اس خوشحال زندگی کے درمیان اچانک علیحدگی کی افواہیں پھیلنے لگی ہیں، جس کی وجہ ان دونوں کی انسٹاگرام اسٹوریز بن رہی ہیں۔

’کبھی ہم بھی خوبصورت تھے‘، ماضی کی شاہکار جوڑی دیکھ کر مداح حیران ہو گئے، تصویر وائرل

شبر عباس نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ، ’دنیا کی سب سے بدترین جیل وہ گھر ہے جس میں سکون نہیں، لہٰذا شادی یا محبت کیلئے کسی شخص کا انتخاب کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں‘۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ فاطمہ جعفری نے بھی کچھ اسی طرح کی مبہم اسٹوری شیئر کرکے سب کی توجہ حاصل کی۔

فاطمہ نے اپنے اسٹوری میں محبت کے ٹھکرائے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ، ’دنیا کے بھکاریوں میں سب سے زیادہ ہمدردی کے قابل وہ بھکاری ہے جس نے محبت کی بھیک مانگی اور دھتکار دیا گیا‘۔

دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بھی ان فالو کرکے قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے۔

کیا امیشا پٹیل اور سلمان خان مستقبل میں شادی کر رہے ہیں، اداکارہ کا انکشاف

شبر عباس نے گزشتہ کئی ماہ سے اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئی تصاویر بھی شیئر نہیں کی ہیں۔

ان سب اشاروں کے بعد سوشل میڈیا صارفین تجسس میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں کہ آخر اس جوڑے کے درمیان ایسا کیا ہوا کو انہوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہو؟

واضح رہے کہ ان افواہوں کے بعد تاحال اس جوڑے کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Pakistani TikTokers

Fatima Jaffery

Shabbar Abbas

Divorce Rumors