Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا چند روز میں یوٹیوبرز کے خلاف لیگل ایکشن لینے کا امکان

پی سی بی نے یو ٹیوبرز کا مبینہ الزامات کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے، ذرائع
شائع 24 جون 2024 07:51pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان کی ناقص کارکردگی پرالزامات لگانے والے ٹیوبرزکےخلاف ایکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

پی سی بی کا چند روزمیں ایک درجن سےزائد یو ٹیوبرزکےخلاف لیگل ایکشن لینے کا امکان ہے۔

یوٹیوبرزنے بھارت اورامریکا سے شکست کے بعد قومی ٹیم پرمیچ فکسنگ کےالزامات عائد کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یو ٹیوبرز کے مبینہ الزامات کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا ہے اور اب یوٹیوبرز کے خلاف لیگل ایکشن کی تیاریاں ہیں ۔

Youtubers

chairman pcb

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)