Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
22 Dhul-Hijjah 1445  

دنیا کی امیر ترین شادی، جس کا ریکارڈ مکیش امبانی بھی نہ توڑ سکے

مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی نہیں بلکہ دوسری مہنگی ترین شادی ہے۔
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 09:31pm

مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی اور ان کے شوہر آنند پیرامل کی شادی 41 سال میں ہونے والی دنیا کی سب سے مہنگی شادی ضرور ہے لیکن یہ شادی کو د نیا کی مہنگی ترین شادی تصور کرنا غلط ہے کیونکہ مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی دنیا کی مہنگی ترین شادی نہیں بلکہ دوسری مہنگی ترین شادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک کی دنیا کی سب سے مہنگی شادی 1981 میں ہونے والی برطانوی شہزادے چارلس اور لیڈی ڈیانا کی تھی جس پر مجموعی طور پر 110 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ لاگت کا تخمینہ لگایا گیا جو کہ 914 کروڑ روپے کے برابر ہے جبکہ ایشا امبانی اور آنند پیرامل کی شادی پر تقریباً 400 کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔

مانا کہ مکیش امبانی نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی میں مہمانوں کے لئے بھی پر تعیش انتظامات کے تھے ، مہمانوں کو شادی کی مختلف تقاریب میں شرکت کے لیے 100 چارٹرڈ طیاروں سے لایا گيا ہے۔ انھوں انواع و اقسام کے کھانے اور لگژری رہائس فراہم کی گئی تھی۔

شادی کی تقریبات میں پرفارمنس کرنے کے لئے جہاں پورا بالی ووڈ موجود تھا وہیں امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے کو 30 سے 40 لاکھ امریکی ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

لیکن شہزادی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی برطانوی شاہی خاندان اور دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تقریبات میں سے ایک تھی جس میں 28.4 ملین سے زیادہ لوگ شریک ہوئے تھے۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق اس جوڑے کو منگنی اور شادی کے لیے 3000 سے زائد تحائف ملے تھے جن میں مہنگے ہیرے اور سونے کے زیورات، نایاب گھڑیاں اور پرتعیش کراکری بھی شامل تھی۔

شہزادی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کی تقریب میں 250 موسیقاروں کی لائیو موسیقی پیش کی گئی اور 1400 مہمانوں نے شرکت کی تھی۔

دنیا کی تیسری امیر ترین شادی کا اعزاز ارب پتی بھارتی شخص لکشمی متل کی بیٹی ونیشا متل کی 2004 میں فرانس میں ہونے والی شادی ہے جس کو تیسری مہنگی ترین شادی کا درجہ حاصل ہے۔ ونیشا متل کی شادی پر 6 کروڑ 60 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچہ کیا گیا تھا۔

چوتھے نمبر پر مہنگی ترین شادی برطانوی شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی 2011 میں ہونے والی شادی ہے، جس میں 4 کروڑ ڈالر سے کچھ کم خرچہ کیا گیا تھا۔