Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں دانتوں والے انوکھے بچے کی پیدائش، شہر بھر میں چرچہ ہوگیا

ڈاکٹروں نے دانت دیکھ کر فوراً کیا کیا؟
شائع 24 جون 2024 06:34pm

بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں پیدا ہونے والے ایک بچے نے جیسے ہی رونا شروع کیا ہسپتال کا عملہ اسے دیکھ کر حیران رہ گیا، کیونکہ یہ بچہ نارمل نہیں تھا اور اس کے دو دانت پیدائش سے قبل ہی نکل چکے تھے۔

بچے کے دانت دیکھ کر ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کا آپریشن کرنا پڑے گا۔ بچے کو فوری طور پر آپریشن تھیٹر لے جایا گیا۔ جس کے بعد سرجری کے ذریعے نومولود بچے کے دونوں دانت نکال دیے گئے۔

24 بچوں کے باپ کی شاہ رخ خان کو دھمکی

بچہ بالکل صحت مند ہے، لیکن اس بچے کا اب دور دور تک چرچا ہو رہا ہے۔

بچے کا آپریشن کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ایسے کیسز بہت کم ہوتے ہیں اور بہت کم بچوں میں پیدائش کے وقت دانت ہوتے ہیں۔ ایسی صورت میں بچے کے دانت نکالے جاتے ہیں تاکہ ماں کو دودھ پلانے کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 پیدائش کے وقت بچے کے نچلے مسوڑھوں میں دو دانت تھے
پیدائش کے وقت بچے کے نچلے مسوڑھوں میں دو دانت تھے

دنیا میں موجود مختلف لوگوں کے بچوں کی پرورش کے 8 عجیب وغریب طریقے

بچے کے گھر والوں نے کیا کہا؟

بچے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں پہلی بار اس طرح کا کیس دیکھ رہے ہیں۔

گھر والوں کا کہنا تھا کہ ’ہم بچے کے دانت دیکھ کر ڈر گئے۔ پھر ڈاکٹروں نے ہمیں سمجھایا کہ بچہ یقیناً منفرد ہے۔ لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ اس کے دانت سرجری کے ذریعے نکالے جائیں گے۔ اس کے بعد بچے کے دونوں دانت سرجری سے نکالے گئے۔

جڑواں بہنیں جن کے صرف کپڑے ہی نہیں، نجی زندگی بھی ایک جیسی ہے

اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹر نے کہا کہ پیدائشی دانت وہ دانت ہیں جو بچے کی پیدائش کے وقت ہوتے ہیں۔ اس مدت کے دوران، دانت اکثر مکمل طور پر تیار نہیں ہوتے، ان کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں، پیدائشی دانت نایاب ہیں۔ ایسے نوزائیدہ بچے نارمل نہیں ہوتے۔

Child Born With Teeth

Rare Birth