Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوناکشی کی نند نے شادی کے پہلے ہی دن انہیں رُلا دیا

سوناکشی اور ظہیر نے اپنی پوسٹ اک کمنٹ سیکشن کیوں بند کیا؟
شائع 24 جون 2024 05:13pm

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے مسلمان شوہر ظہیر اقبال سات برس تک ڈیٹ کرنے کے بعد بلآخر 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

دونوں کی پروقار لیکن سادہ شادی کا انتظام سوناکشی کی رہائش گاہ پر کیا گیا، شادی میں دونوں اداکاروں کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

اس دوران انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہے میاں ظہیر اقبال کی بہن کی جانب سے سوناکشی کو ہار پہناتے ہوئے دیکھا گیا، اس دوران سوناکشی اداکارہ آبدیدہ ہوگئیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر کی قریبی دوست ”جنت واسی لوکھنڈ والا“ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گلے میں پھولوں کی مالا ڈال رہی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جنت نے لکھا کہ ’میرے بھائی کی شادی ہو گئی ہے۔ مبارک ہو۔۔۔ ’پا اور سونا‘ میں آپ دونوں کے لیے بہت خوش ہوں‘۔

جذباتی والد نے بیٹی کو رخصت کر دیا

خیال رہے کہ جوڑے نے انسٹاگرام پر شادی کی کئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں، لیکن پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کر دیا ہے کیونکہ ان کی بین المذاہب شادی کی وجہ سے انہیں بہت زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

Sonakshi Sinha

Sonakshi Wedding