Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
26 Dhul-Hijjah 1445  

پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی

ایوان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے، قرار داد
شائع 24 جون 2024 04:57pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب اسمبلی نے توہین مذہب سے متعلق قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسمبلی میں حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے توہین مذہب سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی۔ جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس بات پر مکمل یقین رکھتا ہے کہ حق زندگی سب سے زیادہ قابل احترام حق ہے۔

قرار داد میں کہا گیا کہ یہ ایوان وفاقی اور پنجاب کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں اور عدالتوں میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مذہب کے نام پر ہونے والے پُرتشدد واقعات بہت بڑی برائی کی شکل اختیار کرتے جارہے ہیں، پے در پے ایسے واقعات ہونا انتہائی تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

مدین واقعے پر وفاق کی تحقیقاتی رپورٹ آگئی، ’ملزم نے بارہا توہین مذہب سے انکار کیا، اُسے تھانے لے جانا سب سے بڑی غلطی تھی‘

مدین واقعہ: ڈی پی او سوات کی 23 گرفتاریوں کی تصدیق، صورتحال واضح کردی

’آپریشن عزم استحکام‘ دراصل آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمان 80

punjab assembly

Blasphemy

SWAT INCIDENT