’آپریشن عزم استحکام‘ دراصل آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ’آپریشن عزم استحکام‘ دراصل آپریشن عدم استحکام ثابت ہوگا، اسٹیبلشمنٹ کو ہر شعبے میں اپنی بالادستی ختم کرنا ہوگی۔
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپریشن کا فیصلہ کوئی اور کرے گا، ذمہ داری سیاسی جماعتیں اٹھائیں گی۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں ریاست کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، شہبازشریف وزیراعظم نہیں بس کرسی پر بیٹھے ہیں۔
طالبان کو لانیوالے آپریشن عزم استحکام کے مخالفت ہیں، گڈ اور بیڈ کی بحث کون لایا، عطاتارڑ
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اور کمزور کیوں کیا جا رہا ہے، ہر جگہ مسلح تنظیمیں کارروائیاں کر رہی ہیں۔
علی امین گنڈا پور کے گڈ اور بیڈ طالبان کے بیان پر ترجمان کی وضاحت
انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان اس لیے بنا تھا کہ غلامی کریں گے، ریاستی ادارے شقی القلب ہیں۔
Comments are closed on this story.