Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ہیٹ ویو کے باعث 66 افراد سول اسپتال پہنچ گئے

ڈاکٹرز کے مطابق مریضوں میں بخار بھی 101 تک ریکارڈ کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 08:41pm
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: فائل فوٹو/ انٹرنیٹ

کراچی کے سول اسپتال میں 67 افراد تیز بخار کے باعث پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے سول اسپتال میں پیر کے روز 67 افراد بخار کی شکایت کے باعث پہنچے ہیں۔

جبکہ ذرائع کے مطابق رپورٹ کیے گئے افراد میں بخار کی تصدیق کی گئی ہے، انچارج ہیٹ اسٹروک وارڈ ڈاکٹر نظام شیخ کےمطابق تمام افراد کو سوایک بخار تھا۔

مثاترہ افراد تیز بخار کے ساتھ آئے تھے،ہیٹ اسٹروک کنفرم نہیں ہوا۔

پنجاب اور بلوچستان میں بارش کا امکان، سندھ میں درجہ حرارت 47 ڈگری کی پیشگوئی

ڈاکٹر نظام کے مطابق شدید گرمی سے تیز بخار اور دیگر امراض سامنےآرہےہیں، عوام اس موسم میں زیادہ پانی پئیں،غیرضروری باہرنہ نکلیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری تاہم گرمی کی شدت 46 ڈگری تک محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 روز تک شہر قائد میں ہیٹ اسٹروک جیسی صورتحال رہ سکتی ہے۔

Met Office

Fever

Heat stroke

KARACHI HOT WEATHER