Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سالانہ بجٹ اجلاس، اپوزیشن کی شدید نعرے بازی

میئر کراچی اپنی بجٹ تقریر ہنگامے میں بھی جاری رکھے ہوئے تھے
شائع 24 جون 2024 03:44pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا سالانہ بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا لیے ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے ڈائس بجانا شروع کردی، اس دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کراچی کا کونسل ہال مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا لیے، اپوزیشن جماعتوں نے ڈائس بجانا شروع کر دی۔

اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کاکونسل ہال مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگا۔

اپوزیشن کی جانب سے ”یو سی کوفنڈزدو“،یوسی کو فنڈز دوکےنعرے“، پوزیشن اراکین کا احتجاج جاری، دوسری جانب میئر کراچی اپنی بجٹ تقریر جاری رکھے ہوئے ہیں۔

budget session

mayor karachi

Karachi Metropolitan Corporation