Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کے ہر ضلع تک ’مریم کی دستک‘ سروسز شروع کرنے کا حکم

اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 03:33pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہرضلع میں“مریم کی دستک“ موبائل ایپلی کیشن کی 65 سروسز شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں دستک پراجیکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے پنجاب کے تمام اضلاع میں ”مریم کی دستک“ سروسز دسمبر تک مہیا کر نے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں“ مریم کی دستک“ کی سروسز 40 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کی جیلوں میں ’انقلابی‘ اقدامات پر عمل شروع

علاوہ ازیں اگست میں لاہور میں“مریم کی دستک “سروسز 65 تک پہنچ جائیگی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی نے مریم کی دستک پراجیکٹ توسیع پر بریفننگ دی۔

اجلاس میں دستک موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہریوں کو ملنے والی سروسز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی دستک ایپ پر سروسز کی مزید بہتری کی ہدایت کردی۔