Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناظم آباد میں دکان کے کرایے میں اضافے کی دھمکی: عدالت نے کے ایم سی کو نوٹس جاری کردیا

عدالت نے دکانداروں کو کرایہ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا
شائع 24 جون 2024 03:05pm

کے ایم سی کی جانب سے سول جج اینڈ رینٹ کنٹرولر سینٹرل ناظم آباد نمبر2 کے 16 دکان کے کرایے میں اضافے کے خلاف کیس میں عدالت نے دکانداروں کو کرایہ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کے ایم سی کو 25 جون کے لیے نوٹس جاری کریے۔ وکیل دکاندار کے مطابق کے ایم سی دکانوں کے کرایہ میں اضافے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے اچانک دکانوں کے کرایہ میں150فیصد اضافے کا کہا جارہا ہے، کے ایم سی قانون کے مطابق کرایہ میں اتنااضافہ نہیں کرسکتی ہے۔

karachi