Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وڑ گیا کے بعد شیر افضل مروت کا ایک اور جملہ وائرل

شیر افضل مروت کی جانب سے انٹرویو دیا جارہا تھا کہ اسی دوران بیٹے کے بارے میں تبصرہ کیا
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 03:46pm
تصویر بذریعہ: انٹرویو/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرویو/ فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت یوں تو سب کی توجہ حاصل کر ہی رہے ہیں تاہم ان دنوں اپنی ویڈیو کی بدولت ایک بار پھر وائرل ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں شیر افضل مروت ایک انٹرویو میں موجود تھے کہ اسی دوران ان کا بیٹا بھی ویڈیو میں آ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر پارلیمنٹ شیر افضل مروت اس بار اپنے بیٹے کی بدولت وائرل ہو رہے ہیں، جس میں وہ بیٹے کو دلچسپ انداز میں تبصرہ کرتے دکھائی دیے۔

شیر افضل میزبان کی بات کا جواب دے رہے تھے کہ اسی دوران چھوٹا بیٹا ایکشن فلموں میں کرداروں کی طرح ایکشن کرتا دکھائی دیا۔

اس پر شیر افضل بھی اظہار خیال کرتے ہوئے بچے کی جانب متوجہ ہوئے اور کہنے لگے کہ کئی مرتبہ یہ میرے ساتھ بھی ایسے کر چکا ہے۔

ساتھ ہی میزبان بھی بچے سے متعلق بول پڑے کہ آپ کا بیٹا ماشاء اللہ بڑا شرارتی ہے۔

اس پر شیر افضل مروت نے پہلے تو قہقہ لگایا اور پھر کہنے لگے کہ یہ بیٹا میرا ’ونڈر فُل بغیرت‘ ہے۔ پارٹی سے اختلافات، شہریار آفریدی کے بعد شیر افضل مروت نے بھی قومی اسمبلی سے استعفے کی دھمکی دے دی

سوشل میڈیا پر شیر افضل مروت کے اس بیان کو سوشل میڈیا صارفین وڑنے سے تشبیہہ دے رہے ہیں، جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے نے ہی پورا پروگرام وڑ دیا ہے۔

Interview

Son

Sher Afzal Marwat

Video Viral