صفدر آباد، شیخو پورہ میں لگاتار وارداتیں، چور ایک کروڑ کا سامان لے اڑے
تاجر اور شہری پریشان، اعلیٰ حکام سے پولیس کی نا اہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ
شیخوپورہ کی تحصیل صفدرآباد میں تھانے کے نزدیک چور پینلز کی دکان کا تالا توڑ کر بارہ لاکھ روپے مالیت کا سامان لے اڑے۔
گزشتہ پانچ دونوں میں شہری آبادی، مین جی ٹی روڈ، لنک روڈ اور تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر چوروں نے گھروں اور دکانوں کے تالے توڑکر کم و بیش ایک کروڑ روپے کا سامان چرایا ہے۔
واردات کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر دیر سے پہنچی۔
لگاتار کئی وارداتوں کے باعث شہریوں اور تاجروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے پولیس کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
SAFDAR ABAD
SHEKHUPURA
INCESSANT THEFTS
PEOPLE DEMAND ACTION
مقبول ترین
Comments are closed on this story.