کراچی میں وارداتوں کیلئے درہ آدم خیل سے بذریعہ فیس بک اسلحہ منگوانے کا انکشاف، تین افغان ڈکیت گرفتار
رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث افغانی ڈکیت گروہ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے بارے میں انکشاف کیا گیا کہ ملزم ڈکیتوں کے لیے کئی بار درہ آدم خیل سے بذریعہ فیس بک اسلحہ منگوایا تھا۔
ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزمان میں جان آغا، امید گل اور عبدالرحمٰن شامل ہیں اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
پولیس اہلکاروں پر حملوں کا ملزم گرفتار، افغانستان سے آپریٹ کا انکشاف
ترجمان رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزم جان آغا نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شہر میں ڈکیتی کے لیے درہ آدم خیل سے فیس بک کے ذریعے اسلحہ منگوایا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کئی بار گرفتاری کے ڈر سے ایران میں روپو شی کے لیے چلا جاتا تھا اور کچھ عرصے بعد کراچی واپس آکر دوبارہ جرائم میں ملوث ہو جاتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم جان آغا اور اس کے ڈکیت ساتھی اس سے پہلے بھی ڈکیتی کی متعد د وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جاچکے ہیں۔
Comments are closed on this story.