Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

خوبصورت نظر آنے کے لیے کئی سرجریز کروائی ہیں، کنول کا انکشاف

عید کے موقع پردیے گئےانٹرویو سے متعدد مختصر کلپس وائرل ہیں
شائع 24 جون 2024 02:31pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل اور ادا کارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی موجودہ شکل گاڈ گفٹڈ نہیں ہے، بلکہ انہوں نے خوبصورت نظر آنے کے لیے کئی سرجریز کروائی ہیں۔

اداکارہ صدف کنول نے عید کے موقع پر ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو خصوصی انٹرویو دیا ہے، جس میں اٴْنہوں نے خود سے متعلق پوچھے گئے متعدد سوالات کے جواب دیے ہیں۔ اداکارہ کے اس انٹرویو سے متعدد مختصر کلپس وائرل ہیں، جن میں اٴْنہیں بغیر بناوٹی باتوں کے صرف کھرا سچ بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

حبا بخاری نماز پڑھ کر کیا دعا مانگتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

شو ٓمیں جب صدف کنول سے اٴْن کی خوبصورتی سے متعلق سوال پوچھاگیا ،توانہوں نے جواب میں کہا کہ ،میری بچپن میں بہت عام سی شکل تھی، بس پھر بڑی ہوئی، انسٹاگرام دیکھا اور سوشل میڈیا عام ہوا تو ڈینٹنگ پینٹنگ کروائی، تھوڑے دانت صحیح کروائے تو ٹھیک ہو گئی، پیاری ہو گئی۔

صدف کنول کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انڈسٹری میں کچھ اداکارائیں نہیں پسند، میں اٴْن سے بات نہیں کرتی ہوں، اس پر مجھے بناوٹی کہا جاتا ہے، ٹھیک ہے آپ کہہ لیں مجھے بناوٹی مگر میں فیک نہیں ہوں۔

اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے اپنی تعلیم کے حوالے سے بھی بات کی۔ اداکارہ کا کہنا ہےکہ، میں نے بی کام تک تعلیم حاصل کی ہوئی ہے، اس کے بعد میں تعلیم مکمل نہیں کر سکی، جس کا مجھے

بہت افسوس ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity