Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کی جیلوں میں ’انقلابی‘ اقدامات پر عمل شروع

جیلوں سے عدالتوں میں پیشی پر جانے والے اسیران کی مشکل آسان ہوگئی
شائع 24 جون 2024 12:49pm

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں جیل اصلاحات کا آغاز آگیا۔ انقلابی نوعیت کے اقدامات سے پیشی پر جانے والے قیدیوں کی مشکلات آسان ہوگئیں۔

جیل سے پیشی پر عدالت لے جائے جانے والے قیدیوں کو روانگی سے قبل لنچ بکس اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں فراہم کی جائیں گی۔ بخشی خانے میں قیام کے دوران قیدی اب دوپہر کا کھانا کھاسکتے ہیں۔

پنجاب کی 43 جیلوں میں روزانہ اوسطاً 7 ہزار قیدیوں کو عدالت لے جائے جانے کے دوران دوپہر کا کھانا اور ٹھنڈا پانی دیا جارہا ہے۔

قیدیوں کی فلاح کے پروگرام پر عمل درآمد کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور فلاحی اداروں کی طرف سے زبردست پذیرائی کی جارہی ہے۔

پنجاب بھر کی جیلوں میں معیاری آٹے کی فراہمی کیلئے آٹا چکیوں کی تنصیب کی منظوری بھی دے دی گئی۔ جیلوں میں ٹریکٹر اور زرعی آلات فراہم کردیے گئے ہیں۔

جیلوں کی زمین کو قابلِ کاشت بنایا جارہا ہے۔ قیدیوں کے لیے جیل ہی میں گندم اور سبزیاں اگائی جارہی ہیں۔ صوبائی حکومت قیدیوں اور جیل ملازمین کی بہبود پر خاص توجہ دے رہی ہے۔

REFORMS IN PUNJAB JAILS

LUNCH AND CHILLED WATER

NGOs WELCOME THE CHANGE