Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کبھی ہم بھی خوبصورت تھے‘، ماضی کی شاہکار جوڑی دیکھ کر مداح حیران ہو گئے، تصویر وائرل

تصویر ایک فیس بک صارف اور ناپا کی طالبہ نے شیئر کی
شائع 24 جون 2024 12:39pm

حال ہی میں راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کی ایک تصویروائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر کوایک فیس بک صارف اور ناپا کی طالبہ مدیحہ مسعود نے شیئر کی تھی۔ راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی اپنی ذاتی زندگی اورتصاویر کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کرتےہیں۔

مداح تصویرمیں اپنے پسندیدہ فنکار کودیکھ کرپہچان نہپیں پائے۔ تصویر میں راحت کاظمی کافی کمزور نظر آرہے تھے۔ ساحرہ کاظمی اور خاندان کے دیگر افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مدیحہ مسعود نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ 77 سالہ لیجنڈری راحت کاظمی اپنی اہلیہ اور اہل خانہ کے ہمراہ ہیں۔

راحت کاظمی ماضی کے مشہورتجربہ کار پاکستانی اداکارہیں، جنہوں نے اپنی بہترین ٹیلی ویژن پرفارمنس اور ہٹ ڈراموں کے ذریعے لازوال شہرت حاصل کی۔ راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کے مشہور ڈراموں میں ”تیسرا کنارہ“ شامل ہے، جس سے اس اداکارجوڑے نے بے پناہ شہرت حاصل کی ہے۔

دھوپ کنارے میں راحت کاظمی کا ڈاکٹر احمر کا کردار بے حد مقبول ہوا تھااور وہ مشہور پاکستانی اداکاراؤں سمیت پاکستانی خواتین کے انتہائی کرش بن گئے۔

راحت کاظمی اور ساحرہ کاظمی کے دو باصلاحیت بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی ہیں۔ ندا اور علی خوشگوار شادی شدہ زندگی گذار رہے ہیں، اور پیارے بچوں کے والدین ہیں۔

اپنے پسندیدہ اداکاروں کومدت بعد دیکھ کران کے مداحوں کی پرانی یادیں تازہ ہوگئیں اور وہ انہٰیں دیکھ کر بے حد خوش ہوئے، تاہم وہ راحت کاظمی کی صحت کے بارے میں افسردہ اور فکرمند ہیں۔ راحت کاظمی کے مداحوں نے راحت کاظمی اور ان کے خوبصورت خاندان کے لیے دلی دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity