Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم پاکستان کے مطالبے پر حیدرآباد سلنڈر دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کی منظوری

سید وسیم حسن ایم این اے نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو خط لکھا تھا، سانحے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے۔
شائع 24 جون 2024 12:11pm

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ قومی اسمبلی سید وسیم حسین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے حیدرآباد میں سانحہ پریٹ آباد کے متاثرین کی مالی امداد کی ہدایت کی ہے۔

سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے پس ماندگان اور زخمیوں کے لیے معاوضے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم کی طرف سے ملنے والی ہدایات سے متحدہ کے رکن اسمبلی سید وسیم اور چیئرمین نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم نے وزیر اعظم کو خط میں توجہ دلائی تھی۔

حیدرآباد سلنڈر بلاسٹ حادثے میں 27 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی کراچی اور حیدرآباد کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

COMPENSATION

HYDERABAD CYLINDER BLAST

DEMAND BY MQM PAKISTAN