Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پشاور، خاتون کو ہراساں کرنے والا وطن واپسی پر گرفتار

زبیر پر نازیبا تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام میں مقدمہ درج تھا۔
شائع 24 جون 2024 11:39am

پشاور کے باچا خان ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے جنسی ہراساں کرنے کے ملزم کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا۔ زبیر پر فیس بک کے ذریعے خاتون کی نازیبا تصویریں شیئر کرنے کا الزام ہے۔

زبیر نے مبینہ طور پر متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے پیغامات کے ذریعے دھمکیاں بھی دیں۔ اس نے مذموم مقاصد کے تحت شکایت کنندہ کی تصویریں اور ویڈیوز ریکارڈ کی تھیں۔

ملزم قابلِ اعتراض مواد کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کر رہا ہے۔ بعد میں وہ پکڑے جانے کے خوف سے بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔

زبیر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج تھا۔ مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :

مشہور زمانہ سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے بزرگ اداکار جنسی ہراسانی پر جیل بھیج دیے گئے

آن لائن جنسی ہراسانی اور قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر پرخاتون سمیت دو افراد کو سزائیں

ماہا علی کاظمی نے علی نور پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا

videos

BLACK MAIL

SEXUAL HARRASMENT

BACHA KHAN AIRPORT

ٰILLICIT PICTURES