Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آپریشن عزم استحکام، خیبر پختونخوا حکومت تاحال حتمی فیصلہ نہیں کرسکی

وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے حتمی اعلان کریں گے، کے پی حکومت کا موقف
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 12:38pm

آپریشن عزم استحکام سے متعلق خیبر پختونخؤا حکومت تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکی۔ کے پی حکومت کا موقف ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اس حوالے سے حتمی اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختوںخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے بیان دیا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے۔ وفاقی حکومت کو آپریشن عزم استحکام کے طریق کار، مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضاحت کرنی چاہیے۔

بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس اہم ترین معاملے پر سینیٹ اور تمام اسمبلیوں کے ارکان کو بھی اعتماد میں لینا لازم ہے کیونکہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقا ت میں مشاورت کے بعد اس حوالے سے صوبائی حکومت کے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے۔

KPK

Ali Ameen gandapur

OPERATION AZM e ISTEHKAAM

MEETING WITH PTI FOUNDER