Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

میونسپل یوٹیلٹی چارجز: ٹیکس وصولی کیلئے کے ایم سی اور کے الیکٹرک میں معاہدہ

گھریلو صارفین سے 300 روپے تک اور تجارتی و صنعتی اداروں، دکانوں سے 400 روپے ماہانہ وصول کرنے کا فیصلہ
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 11:17am

بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے مابین معاہدہ ہوگیا جس کے تحت کے الیکٹرک میونسپل یوٹیلیٹی چارجز و ٹیکس (ایم یو سی ٹی) وصول کرسکے گی۔

کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میونسپل یوٹیلٹی چارجز اور ٹیکس کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور کے الیکٹرک کے درمیان بنیادی معاہدہ طے پاگیا۔ مذکورہ ٹیکس کی عدالتی فیصلے کے مطابق وصولی سے متعلق سٹی کونسل میں قرارداد پہلے ہی منظور کی جاچکی ہے۔

کراچی: مالی معاملات میں مداخلت، میونسپل کمشنر کے ایم سی کا ٹاؤنز چیئرمینز اور ٹاؤنز کمشنرز کو خطوط

کراچی کے میئر کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس کی مخالفت کرنے والے شہر کے دوست نہیں۔ غریب یا کم آمدن والے گھریلو صارفین کو 100 یونٹ تک چھوٹ دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 101 یونٹ سے 200 یونٹ تک 20 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک 40 روپے، 301 سے 400 یونٹ تک 100 روپے، 401 سے 500 یونٹ تک 125 روپے، 501 سے 600 یونٹ تک 150روپے، 601 سے 700 یونٹ تک 175 روپے اور 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر 300 روپے یوٹیلیٹی کی مد میں واجب الادا ہوں گے۔

کے ایم سی ایک روپیہ بھی اکٹھا کرے گی تو وہ کراچی کے کام آئے گا، مرتضیٰ وہاب

کمرشل بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی تمام کیٹیگریز پر 400 روپے لاگو کیے گئے ہیں۔ صنعتی صارفین کی تمام کیٹیگریز پر بھی 400 روپے لاگو کیے گئے ہیں۔

K Electric

Karachi Metropolitan Corporation

UTILITY CHARGES