Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جنوبی افریقا ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ٹی 20 ورلڈ کپ کا 50 واں میچ سر ویون رچرڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا
اپ ڈیٹ 24 جون 2024 10:45am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بی بی سی
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ بی بی سی

جنوبی افریقہ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے سر ویون رچرڈ اسٹیڈیم میں 50 واں میچ کھیلا گیا ہے جہاں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا مدمقابل تھے۔ بارش بھی میزبان ویسٹ انڈیز کو میگا ایونٹ سے باہر ہونے سے نہ بچا سکی۔ گروپ ون میں بھارت اور آسٹریلیا میں آج جوڑ پڑے گا۔

تاہم جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے گروپ ٹو کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

روسٹن چیز 52، کائل مئیر 35 اور آندرے رسل 15رنز بنا کر نمایاں رہے۔۔ ویسٹ انڈیز کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی نے 3، ربادہ، مہاراج، جینسین اور مارکرم نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

میچ میں جیت کا فیصلہ ڈی ایل ایس کے ذریعے ہوا تھا، جہاں ڈی ایل ایس کے تحت جنوبی افریقا کو17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف ملا۔

جنوبی افریقہ کومطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ابتداء میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پندرہ رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران بارش نے میچ روک دیا اور دوبارہ میش شروع ہونے پر جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 17 اوورز میں 123 رنز کا ہدف دیا گیا۔

جو جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اسٹویس 29، کلاسن 22 اور مارکرم 18رنز بنا کر نمایاں رہے۔۔ ویسٹ انڈیز کے روسٹین چیز نے 3، آندرے رسل اور الازری جوزف نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔۔

ٹی 20 ورلڈ کپ : انگلینڈ کی ٹیم امریکا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

سپر ایٹ مرحلے کے گروپ ون میں آسٹریلیا اور بھارت آج شام ساڑھے سات بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

semi final

South Africa

West Indies

t20 world cup 2024