Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

”تیرے بن“ ترکی زبان میں ریلیز ہونے کے لئے تیار

آنے والے ڈب ورژن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے
شائع 24 جون 2024 09:37am

”تیرے بن“ پاکستان سے باہر ریلیز ہونے والے بڑے ڈراموں میں سے ایک ہے، جس نے یمنی زیدی اور وہاج علی دونوں اداکاروں کو بین الاقوامی آئیڈیل بنا دیا۔

ڈرامے نے پاکستان کے اندر اور باہر ویورزکے ریکارڈ توڑ دیے اور فالوورز کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ فلم سازوں نے نہ صرف اس کے اختتام کو تبدیل کیا، بلکہ انہی مرکزی ستاروں کے ساتھ دوسرے سیزن کا اعلان بھی کیا۔ یمنی زیدی اور وہاج علی نے میرب اور مرتضیٰ کی حیثیت سے ناظرین سے بے پناہ داد وصول کی اور مداح اب بھی ان کی کارکردگی کو سراہ رہےہیں۔

ڈرامہ تیرے بن کے مداحوں کیلئے خوشخبری

اب ، تیرے بن 2 کے اعلان کے بعد ، یہ ڈرامہ اپنے ویورزمیں مداحوں کے ایک اور گروپ کو شامل کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ ڈرامہ ترکی میں ترکی زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔ آنے والے ڈب ورژن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور یہ ہمارے عام میرب اور مرتضیٰ سے بہت مختلف لگ رہا ہے۔

تیرے بن ”سو ڈپ“ کے ٹائٹل کے ساتھ ریلیز ہو رہی ہے۔ مداح اس خبر پر بہت خوشی ظاہر کر رہے ہیں، اوراس کا کریڈٹ ڈرامہ کی ٹیم اور اداکاروں کو دے رہے ہیں۔

entertainment

lifestyle

Pakistani drama