Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جفا‘ میں سحر خان کی نوعمری کی محبت کے کردار پر تنازع کھڑا

خال ہی میں ڈرامہ کا ایک رومانٹک سین انسٹاگرام پیج پر اپ لوڈ ہوا تھا
شائع 24 جون 2024 09:07am

سحر خان ایک پاکستانی ٹیلی ویژن اداکار ہیں۔ انہوں نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ہم ٹی وی کے مشہور صابن سیریل ”سانوری“ سے ڈیبیو کیا۔ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ”فرق“، ”رنگ محل“، ”زخم“ اور ”فیری ٹیل“ شامل ہیں۔ سحر خان ”سانوری“ کو اپنا مشہور ڈرامہ سیریل ٹہراتی ہیں، حالانکہ ”رنگ محل“ کے بعد سب نے انہیں پہچاننا شروع کردیا۔

حال ہی میں ، فیری ٹیل اپنے اداکاری کیریئر میں ایک اور کامیاب پروجیکٹ ثابت ہوا۔ فیری ٹیل کی قابل ذکر کامیابی نے سحر خان کو بطور اداکار اعتماد بخشا۔ سحر خان اس وقت عثمان مختار اور ضرار خان کے ساتھ ہم ٹی وی کےڈرامہ سیریل“جفا“ میں نظر آرہی ہیں۔ ڈرامہ سیریل ”جفا“ کے ان کے مناظر بھی وائرل ہو رہے ہیں۔

حبا بخاری نماز پڑھ کر کیا دعا مانگتی ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

حال ہی میں سحر خان اور ضرار خان کے درمیان ”جفا“ قسط 5 کا ایک رومانٹک سین ہم ٹی وی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اپ لوڈ کیا تھا۔ سحر خان کی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے تنقیدی طور پر دیکھا گیاہے۔ اس کے علاوہ مداحوں نے دونوں نوعمر طالب علموں کے درمیان محبت کو پیش کرنے کا غلط پیغام دینے پر ڈرامے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سب سے پہلے لنک دیکھیں:

ویسے تو مداحوں کا کہنا ہے کہ سحر خان کی اداکاری عروج پر ہے۔ بہت سے صارفین نے کہا کہ، وہ خوبصورت نظر آنے کے لئے بچکانہ اداکاری کر رہی ہیں۔ لیکن یہ ناظرین کو پریشان کر رہا ہے۔ زیادہ تر صارفین کہہ رہے ہیں کہ یہ ان کا مایوس کن کردار ہے، جس سے ناثرین ناخوش ہیں، کیونکہ وہ پڑھائی کے بجائے اپنے بوائے فرینڈ پر زیادہ دھیان دے رہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ،سمیرا فضل کے اسکرپٹ کم و بیش ایک جیسے ہیں، ان کی بنیادی توجہ نوعمر وں کی محبت کی کہانی ہے۔

بہت سے مداحوں کے نزدیک کالج کے دو طالب علموں کے درمیان محبت نامناسب لگ رہی ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈرامے مونٹیسوری کے بچوں کی محبت کی کہانیاں بنائیں گے۔

Pakistani Actress

entertainment

lifestyle