Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جذباتی والد نے بیٹی کو رخصت کر دیا

سفید شلوار قمیض میں ملبوس ظہیر اقبال اور سناکشی سنہا رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
شائع 24 جون 2024 09:03am
تصویر بذریعہ: ورندرا چاؤلہ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: ورندرا چاؤلہ/ بھارتی میڈیا

معروف بھارتی اداکارہ اور فلم ہیرا منڈی کی ’فریدن‘ پیار دیس سدھار گئی ہیں، اداکارہ کی شادی سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے رواں ماہ دعویٰ کیا گیا تھا، جس کے بعد اداکارہ کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب ممبئی میں اداکارہ کے گھر پر ہوئی۔

تقریب میں سوناکشی کے والد شتروگن سنہا اور والدہ پونم نے شرکت کی، تاہم بھائی شادی میں شریک نہیں ہوئے۔

سوناکشی اور ظہیر نے سرکاری اہلکار کی موجودگی میں سول میرج کی اور شادی کے دستاویزات پر دستخط کیے۔ شتروگن سنہا نے بھی سول میرج کی دستاویزات پر دستخط کیے اور بیٹی کو رخصت کیا۔

شادی کے بندھن میں بندھنے والی سناکشی اور جنرل ضیاء الحق کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟

سوناکشی نے شادی کے موقع پر آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جبکہ ڈائمنڈ اور موتی کا ہار پہن رکھا تھا۔ دلہا ظہیر اقبال نے بھی سفید شلوار قمیض زیب تن کر رکھا تھا۔

اداکارہ اور ان کے شوہر کی شادی کے جوڑے کی تصویر نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی، اس سے قبل جوڑے کے دوست جعفر علی منشی نے مہندی کی تصویر اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔ اسنیپ شاٹ میں سوناکشی اور ظہیر اپنے تہوار کے بہترین لباس میں نظر آرہے ہیں۔ جوڑے کو اپنے دوستوں کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Bollywood actress

Wedding

zaheer iqbal

Shatrughan sinha

ponam

SONAKSHI RECEPTION